SUBSCRIBE TO OUR NEWSLETTER
Get the latest updates on new products and upcoming sales
ہماری ریٹرن پالیسی
ہماری ریٹرن پالیسی شریعت کے مطابق
آن لائن شاپنگ بلاشبہ ایک رسک ہے اور یہ رسک لینے کے لیے ہم خریداری کرنے سے پہلے بہت سوچ بچار کرتے ہیں۔ اور ہمارا یہ حق بھی ہے کہ ہم اپنی محنت کی کمائی کو سوچ سمجھ کر استعمال کریں۔ اس لیئے ہماری بھی اولین ترجیح یہی ہوتی ہے کہ آپ تک جو پہنچایا جائے وہ آپ کے گمان سے بڑھ کر ہو۔
لیکن اس سب کے باوجود اگر آپ ہم سے منگوائی گئی پراڈکٹ سے مطمئین نہیں ہیں یا آپ کو وہ معیار پسند نہیں آرہا تو پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ آپ ہمیں اطلاع کریں اور پارسل واپس بھیج دیں۔ اس کے بعد آپ چاہیں تو اپنی اصل رقم واپس لے لیں یا پھر اس کے بدلے کچھ اور منگوا لیں ۔
الحمدللہ ہم نے اپنی اس بات کو ہمیشہ نبھایا ہے۔ یہی وجہ یے کہ ہمارے ریگولر کسٹمرز ہیں، جو ہم پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔
آپ کی رقم ضائع نہیں ہوتی، صرف وقت کچھ ذیادہ ضرور لگ جاتا ہے ایک چیز واپس بھیجنے اور دوبارہ دوسری منگوانے میں۔
آرڈر بک کروانے سے پہلے آپ ہر طرح سے اپنی تسلی کر لیا کریں ۔
انشاءاللہ ہم آپ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ۔
اس کے علاوہ ہم اپنے معزز کسٹمرز کو 3 منفرد سہولیات بھی فراہم کرتے ہیں جو آپ کو اور کہیں نہیں ملتی 👇
1. ہم کسٹمر کو خیار رؤیت دیتے ہیں، یعنی دیکھنے کے بعد اگر دل چاہے تو وہ چیز خرید لے، وگرنہ واپس کر دے.
2. ہم اپنے معزز کسٹمر کو خیار عیب بھی دیتے ہیں، یعنی اگر خریدی ہوئی چیز میں کوئی نقص یا عیب نکل آئے تو واپس کر دے. اور واپسی کا ڈاک خرچ بھی ہم سے وصول کر لے۔
3. اسی طرح ہم "اقالہ" بھی کرتے ہیں. یعنی اگر کسٹمر نے ایک چیز خرید لی، اسے پسند بھی آ گئی،
مگر چند دنوں کے بعد وہ کسی وجہ سے اسے واپس کرنا چاہتا ہے تو ہم وہ بھی واپس لے لیتے ہیں.
ایک بہترین اور بااعتماد سروس کے لیئے ہمارے ساتھ رہیں ❤️
natures.Pk
Lahore, Punjab, Pakistan
📲 03 111 944 446📞 0423-58 40 888
Get the latest updates on new products and upcoming sales
Thanks for subscribing!
This email has been registered!